اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'میلانیہ ٹرمپ تاج محل کے فن تعمیر سے بہت متاثر' - تاج محل

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ کو تاج محل کی سیر کرانے والے ٹور گائڈ نے کہا کہ دونوں تاج محل کی خوبصورتی اور زبردست فن تعمیر سے بہت متاثر ہوئے۔

trump tour
trump tour

By

Published : Feb 25, 2020, 12:26 PM IST

Updated : Mar 2, 2020, 12:30 PM IST

امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ ٹرمپ بھارت کے دورے پر ہیں، گذشتہ کل انہوں نے احمدآباد کے دورے کے بعد آگرہ میں تاج محل کا دورہ بھی کیا، تاج محل کی سیر کے بعد انہوں نے کہا کہ وہ ایک بار دوبارہ تاج محل گھومنے آئیں گے۔

تاج محل کی سیر

ٹور گائید نے کہا کہ 'شاہ جہاں اور ممتاز محل کی زندگی اور اس کے بعد شاہ جہاں کا ممتاز کی یاد میں تاج محل بنانا، یہ ساری کہانی سن کر ٹرمپ اور ان کی بیوی میلانیہ بہت متاثر ہوئے۔

بھارتی حکموت کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ کے لیے تعینات کیے گئے ٹور گائیڈ نتن کمار سنگھ، جن کا کام ٹرمپ فیملی کو تاج محل کی سیر کروانا تھا، انہوں نے کہا 'جب ٹرمپ نے تاج محل دیکھا تو کہا ''انکریڈیبل''، میں نے ٹرمپ کے ساتھ مقبرے کے بارے میں ساری تفصیلات شیئر کی، ٹرمپ تاج محل کی دستکاری سے بہت متاثر ہوئے'۔

نتن نے کہا 'تاج محل گھومنے کے بعد امریکی صدر اور پہلی خاتوں نے کہا کہ وہ پھر دوبارہ تاج محل گھومنے آئیں گے، انہوں نے شاہ جہاں اور ممتاز کی زندگی کی کہانی بہت دلچسبی سے سنی'۔

ٹرمپ فیملی- ڈونالڈ ٹرمپ، میلانیہ ٹرمپ، ان کی بیٹی اِوننکا ٹرمپ اور داماد تاج محل کی خوبصورتی سے کافی متاثر ہوئے۔

ٹور گائڈ نتن نے بتایا 'ٹرمپ نے مجھ سے تاج محل بنانے کے لیے استعمال ہوئے پتھر کے بارے میں اور اس مقبرے کو بنانے میں کتنی رقم کھرچ ہوئی پوچھا'۔

نیتن نے کہا کہ ان کی زندگی کا یہ اہم دن تھا، جب انہوں نے ٹرمپ فیملی کو تاج محل کی سیر کروائی۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 12:30 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details