اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں' - امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست

امریکا کی آدھی سے زيادہ آبادی نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دے دیا ہے۔

'president trump is racist'
'صدر ٹرمپ نسل پرست ہیں'

By

Published : Jun 3, 2020, 10:32 AM IST

امریکی صدر ٹرمپ کو نسل پرست کہی جانے کی بات کا انکشاف حالیہ سروے میں ہوا جہاں باون فیصد امریکیوں نے کہا کہ 'وہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو نسل پرست سمجھتے ہیں'۔

سروے ميں شامل سینتیس فیصد امریکیوں کے خیال میں ٹرمپ نسل پرست نہیں ہیں۔ صدر ٹرمپ کو حریف سیاسی جماعت ڈیموکریٹ کے سینیٹرز بھی نسل پرست قرار دے چکے ہيں۔

  • ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکنز:

سروے کے مطابق صدر ٹرمپ کو نسل پرست سمجھنے والوں ميں ڈیمو کریٹس، سیاہ فام اور لاطینی امریکنز کی تعداد زيادہ ہے جبکہ ری پبلکنز میں سے بھی تیرہ فیصد نے صدر ٹرمپ کو نسل پرست قرار دیا۔

سفید فام امریکیوں کی اس بارے میں منقسم رائے سامنے آئی۔

واضح رہے کہ امریکا میں سیاہ فام شخص جارج فلائیڈ کی پولیس اہلکار کے تشدد سے ہلاکت کے بعد کئی شہروں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

احتجاج کے دوران کئی شہروں میں لوٹ مار، جھڑپیں اور آنسوگیس کی شیلنگ کے واقعات بھی ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details