اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سی اے اے معاملہ:  صدر کے بیان پرپارلیمنٹ میں ہنگامہ - سی اے اے پر صدر کا بیان

صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج اپنے خطاب کے دوران شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیا تو برسر اقتدار جماعت نے میز بجا کر اس کا استقبال کیا جس سے ہال گونج اٹھا اور صدر کو اپنے خطاب کے دوران کچھ دیر کےلئے رکنا پڑا۔

'سی اے اے' پر بولے صدر ہوا پارلیمنٹ میں ہوا ہنگامہ
'سی اے اے' پر بولے صدر ہوا پارلیمنٹ میں ہوا ہنگامہ

By

Published : Jan 31, 2020, 1:09 PM IST

Updated : Feb 28, 2020, 3:45 PM IST

صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے پارلیمنٹ کے بجٹ اجلاس کے پہلے دن دونوں ایوانوں کی مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے صدر بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کیا اور شہریت ترمیمی قانون کا ذکر کیا جس میں پاکستان،افغانستان اور بنگلہ دیش میں مذہبی استحصال کی وجہ سے 31 دسمبر 2014 تک بھارت آئے ہندو، سکھ، جین، بودھ، عیسائی اور پارسی طبقے کے لوگوں کو شہریت دینے کا التزام ہے۔

اس کے ذکر پر وزیراعظم نریندرمودی سمیت پوری برسراقتدار جماعت نے دو بار زوردار طریقے سے میز تھتھپاکر خیر مقدم کیا۔

تقریباً ڈیڑھ منٹ تک مرکزی ہال میں ان کے میز تھپتھپانے کا شور گونجتا رہا، اس وجہ سے صدر کو تین بار رکنا پڑا، اس پر حزب اختلاف نے احتجاج کے طورپر شور مچایا جس کی وجہ سے ایک بار پھر خطاب میں رخنہ پڑا۔

Last Updated : Feb 28, 2020, 3:45 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details