بجٹ اجلاس کے آغاز کے ساتھ ہی صدر رام ناتھ کووند نے اپنے بجٹ خطاب میں زرعی قوانین کی حمایت میں پر تبصرہ کیا ہے۔ صدر نے کہا کہ 'خود انحصار زراعت خود مختار بھارت کے لیے بہت ضروری ہے۔ گزشتہ چھ سالوں میں ہماری حکومت نے بیج سے بازار تک بہت سارے مثبت اقدام اٹھائے ہیں۔
سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ پر بھی عمل درآمد کیا گیا ہے، تاکہ کاشتکار اپنی پیداوار میں ڈیڑھ گنا ایم ایس پی حاصل کرسکیں، تاہم صدر نے یہ بھی کہا کہ ان کی حکومت اس سلسلے میں سپریم کورٹ کے فیصلے کا احترام کرے گی۔