اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

جموں و کشمیر آفیشیل لینگویجز ایکٹ 2020 کو صدر کی منظوری - پارلیمنٹ

حال ہی میں ختم ہونے والے مانسون اجلاس میں پارلیمنٹ کے ذریعہ منظور کردہ جموں و کشمیر سرکاری زبان ایکٹ 2020 کو صدر رام ناتھ کووند نے منظوری دے دی ہے۔

جموں وکشمیر آفیشل لینگویجز ایکٹ 2020 کو صدر کی منظوری
جموں وکشمیر آفیشل لینگویجز ایکٹ 2020 کو صدر کی منظوری

By

Published : Sep 28, 2020, 1:41 AM IST

Updated : Sep 28, 2020, 6:51 AM IST

جموں وکشمیر آفیشل لینگویجز ایکٹ 2020 کو صدر رام ناتھ کووند نے منظوری دے دی ہے، مرکز کے زیر انتظام علاقہ جموں و کشمیر کے سرکاری اور اس سے منسلک امور کے لیے استعمال ہونے والی زبانوں کو صدر کی منظوری مل گئی ہے اور مرکز نے اس بابت مطلع کر دیا ہے۔

اردو اور انگریزی کے علاوہ کشمیری، ڈوگری اور ہندی کو جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ گزٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق صدر نے جموں و کشمیر سرکاری زبان بل 2020 کو منظوری دے دی ہے۔

مانسون کے حالیہ اجلاس کے دوران پارلیمنٹ نے جموں و کشمیر سرکاری زبان بل 2020 منظور کیا تھا، اس سرکاری زبان بل کو صدر رام ناتھ کووند نے منظوری دے دی ہے، صدر کی منظوری کے بعد اب اس بل نے باضابطہ قانون کی شکل اختیار کر لی ہے۔ اور اس نئے قانون سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

منظور شدہ نئے قانون کے تحت کشمیری، ڈوگری، اردو، ہندی اور انگریزی کو جموں و کشمیر کی سرکاری زبانوں کی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2020, 6:51 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details