رام ناتھ کووند کا غیر ملکی دورہ - نو تا 11 ستمبر آئس لینڈ کا دورہ ہے
صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند اتوار کی رات نو روزہ تین غیرملکی دورہ پر روانہ ہویے ہیں، صدر جمہوریہ آئس لینڈ،سوٹزر لینڈ اور سلووینیا کا دورہ کریں گے۔
اس موقع پر وہ بھارت کے ساتھ باہمی تعلقات کو فروغ دینے کی سمت مذکورہ ممالک کی اعلی قیادت سے مذاکرات کریں گے، اس سلسلہ میں وزارات خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے اس حوالہ سے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ”صدر جمہوریہ کووند کا یہ دورہ آئس لینڈ،سوٹزر لینڈ اور سلووینیا کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کا سلسلہ ہے جس میں صدر کووند اعلی سطحی وفود سے بات چیت کریں گے”
نو تا 11 ستمبر آئس لینڈ کا دورہ ہے جس کے بعد صدر کووند سوٹزر لینڈ جائیں گے ،اخیر میں 15 ستمبر کو سلووینیا پہنچیں گے اور 17 ستمبر کو وہ بھارت لوٹیں گے۔