اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صدر جمہوریہ نے رام مندر کی تعمیر کے لئے چندہ دیا

رام مندر کی تعمیر کیلئے چندہ مہم آج سے باضابطہ شروع ہوگئی ہے۔ اس کی شروعات صدر رام ناتھ کووند نے پانچ لاکھ ایک ہزار کی رقم دے کر کی ہے۔

president kovind
president kovind

By

Published : Jan 15, 2021, 4:03 PM IST

ایودھیا میں رام مندر کی تعمیر کے لئے فنڈ جمع کرنے کی مہم کے تحت آج صدر رام ناتھ کووند نے پانچ لاکھ ایک ہزار کی رقم فراہم کی۔

رام جنم بھومی تیرتھ علاقے کے خزانچی سوامی گووند دیو گری مہاراج، وشو ہندو پریشد کے کارگزار صدر آلوک کمار، عمارت تعمیراتی کمیٹی کے صدر نریپندر مشرا، دہلی صوبے کے آر ایس ایس رہنما کلبھوشن آہوجا اور دیگر بڑے قائدین نے آج صدر رام ناتھ کووند سے ملاقات کی اور صدر سے ایودھیا میں تعمیر ہونے والے رام مندر کے لئے چندہ مانگا، جس کے بعد صدر جمہوریہ نے کمیٹی کو چندہ دیا۔

وزیر اعظم نریندر مودی سے بھی کمیٹی نے مہم کی کامیابی کے لئے وقت نکالنے کی اپیل کی ہے۔

اس کے علاوہ مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے بھی ایک لاکھ کا چندہ دیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details