وائٹ ہاؤس کے ترجمان جوڈ ڈیرے نے منگل کو یہ اطلاع دی ہے۔
ترجمان نے کہا کہ صدر ٹرمپ اور ملکہ الیزابیتھ نے فون پر کورونا کے خلاف لڑائی میں باہمی تعاون اور عالمی معیشتوں کو بحال کرنے کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔
صدر اور ملکہ نے اس بات کا اعادہ کیا کہ امریکہ اور برطانیہ اس مشکل وقت کا سامنا کرنے کے بعد مزید مضبوط ہوکر ابھریں گے۔
ٹرمپ نے برطایہ میں کووڈ۔ 19 کے سبب مارے گئے لوگوں کی تئیں اظہار تعزیت بھی کیا۔
واضح رہے کہ عالمی وبا کورونا وائرس کا سامنا طور پر سامنا کررہے امریکہ میں اس کے انفیکشن سے 1.27 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔