اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

صدرجمہوریہ اور ویزاعظم کی نیتاجی کو خراج عقیدت

صدر جمہوریہ رام ناتھ كووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے عظیم مجاہد آزادی نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ پر انہیں یاد کرتے ہوئے خراج عقیدت پیش کیا ۔

By

Published : Jan 23, 2020, 2:02 PM IST

Updated : Feb 18, 2020, 2:47 AM IST

president and prime minister pay tribute to netaji subhash chandra bose
صدرجمہوریہ اور ویزاعظم کی نیتاجی کو خراج عقیدت

صدر كووند نے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ نیتا جی سبھاش چندر بوس کی سالگرہ پر انہیں میرا سلام ۔ وہ ہمارے سب سے زیادہ مقبول قومی ہیرو اور عظیم مجاہد ین آزادی میں سے ایک ہیں ۔ ان کے کہنے پر لاکھوں ہندوستانی تحریک آزادی میں کود پڑے اور اپنا سب کچھ قربان کیا ۔ ان کی بہادری اور حب الوطنی ہمیں تحریک دیتی رہے گی ‘‘ ۔

صدرجمہوریہ
ویزاعظم

جب کہ وزیراعظم مودی نے نیتا جی کو یاد کرتے ہوئے ٹویٹ کیا’’ 23 جنوری 1897 کو جانكي ناتھ بوس نے اپنی ڈائری میں لکھا’ دوپہر میں ایک بیٹے کی پیدائش ہوئی‘ یہ بیٹا ایک بہادر مجاہد آزادی اور مفکر بنا جس نے اپنی پوری زندگی ایک عظیم مقصد ہندوستان کی آزادی کے لئے وقف کر دی ۔

انھوں نے مزید لکھا کہ میں نیتا جی بوس کا ذکر کر رہا ہوں، جنہیں ہم آج ان سالگرہ پر فخر سے یاد کر رہے ہیں‘‘۔

انہوں نے ایک مزید ٹویٹ میں کہا’’ اپنی بہادری کے ذریعے استعماریت کی مخالفت کرنے میں ناقابل ِ فراموش تعاون پیش کرنے والے نیتا جی سبھاش چندر بوس کا ہندوستان ہمیشہ شکر گزار رہے گا ۔ وہ اپنے ہم وطنوں کی ترقی اور فلاح و بہبود کے لئے اٹھ کھڑے ہوئے‘‘۔

مودی نے ٹویٹر پر ایک ویڈیو بھی پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے ملک میں نیتا جی کی خدمات کا ذکر کیا ہے ۔

Last Updated : Feb 18, 2020, 2:47 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details