اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

یوم اساتذہ پر صدر اور وزیراعظم کی اساتذہ کو مبارکباد

صدر رام ناتھ كووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے 'ٹیچرز ڈے' کے موقع پر تمام اساتذہ کو مبارکباد پیش کی ہے۔

یوم اساتذہ پر صدر اور وزیراعظم کی اساتذہ کو مبارکباد

By

Published : Sep 5, 2019, 11:37 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 12:31 PM IST


ڈاکٹر رادھا کرشنن کی آج 131 ویں یوم پیدائش ہے جس کے پیش نظر صدر رام ناتھ کووند اور وزیراعظم نریندر مودی نے ٹوئٹ کے ذریعہ تمام اساتذہ کو ٹیچرز ڈے کی خلوص مبارک باد پیش کی۔

رام ناتھ كووند نے ٹوئٹر پر لکھا 'یوم استذہ کے موقع پر میں ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں اور تمام اساتذہ کو مبارکباد۔ وہ نوجوان دماغ کو مضبوط اقدار کے ساتھ متاثر کرتے ہیں اور ان کو علم اور خواب دیکھنے کے لیے حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔ ایسا کرنے سے وہ ملک کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتے ہیں'۔

یوم اساتذہ پر صدر رام ناتھ كووندکی اساتذہ کو مبارکباد

صدر نے کہا کہ عظیم سکالر، مینٹر، سیاستداں اور بہترین اساتذہ میں شمار ملک کے سابق صدر ڈاکٹر رادھا کرشنن کی جینتی کو یوم اساتذہ کے طور پر مناكر، ہم ان کے تئیں احترام و عقیدت پیش کرتے ہیں۔

واضح رہے کہ مودی اس وقت روس کے دورے پر ہیں، انہوں نے ٹیچرڈے کے موقع پر ٹوئٹ کرکے اپنے خیالات کا اظہار کیا ہے۔

مودی نے ڈاکٹر رادھا کرشنن کے تعاون کو یاد کرتے ہوئے انہیں غیر معمولی استاد اور گرو قرار دیا۔

یوم اساتذہ پر وزیراعظم کی اساتذہ کو مبارکباد

خیال رہے کہ یوم اساتذہ، ملک کے دوسرے صدر ڈاکٹر سروپلی رادھا کرشنن کی یوم ولادت پر تعلیم کے میدان میں ان کے شاندار تعاون کے پیش نظر ہر برس پانچ ستمبر کو منایا جاتا ہے، ڈاکٹر رادھا کرشنن کی آج 131 ویں یوم پیدائش ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 12:31 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details