اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

درجنوں ٹرینوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپنے کی تیاری - railway ministry on trains

کارپوریٹ 'تیجس ایکسپریس' ٹرین کے بعد 150 ٹرین اور 50 اسٹیشنوں کو پرائیویٹ ہاتھوں میں سونپنے کے لیے وزارت ریلوے نے پہل شروع کردی ہے۔

hand over dozens of trains to private hands

By

Published : Oct 10, 2019, 2:49 PM IST


سکریٹری سطح کے امپاور گروپ کو یہ ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ وزیر ریلوے اور نیتی آیوگ کے چیف کارگزار افسر امیتابھ کانت کے درمیان بات چیت کے بعد وزارت ریلوے نے یہ فیصلہ کیا ہے۔

وزیر ریلوے سے میٹنگ کے بعدنیتی آیوگ کے سی ای او امیتابھ نے ریلوے بورڈ کے چیئرمین وی کے یادو کو خط لکھا ہے۔ جس کے مطابق یہ طے ہوا ہے کہ پہلے مرحلے میں 150 ٹرینوں کے شروع کرنے کا کام پرائیویٹ آپریٹروں کو دیا جائے گا۔

مکتوب میں نیتی آیوگ کے سی ای او نے لکھا ہے' جیسا آپ کو جانکاری ہے کہ ریلوے کو 400 ریلوے اسٹیشنوں کو منتخب کرکے انہیں ورلڈ کلاس اسٹیشن بنانا تھا، لیکن یہ کئی برسوں سے زیر التوا تھاا، اس کے بعد بھی حقیقت میں ایسا نہیں ہوپایا۔ صرف چند معاملوں کو چھوڑ کر، جہاں پر ای پی سی موڈ کے ذریعہ کام ہوا تھا'۔

ساتھ ہی انہوں نے گیا ہے کہ ' میں نے وزیر ریلوے سے تفصیلی بات چیت کی، جہاں پر یہ تبادلہ خیال کیا گیا کہ کم سے کم 50 اسٹیشوں کے لیے یہ کام ترجیحات کے ساتھ کیا جانا چاہیے، جس طرح سے 6 ایئر پورٹ کو پرائیویٹ ہاتھو میں سونپا گیا، اسی طرح سکریٹری سطح کا امپاورڈ گروپ بناکر یہ کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس گروپ میں نیتی آیوگ کے سی ای او ، ریلوے بورڈ کے چیئرمین، اقتصادی معاملوں کے محکموں کے سکریٹری، شہری ترقیات کی وزارت کے سکریٹری شامل ہوسکتے ہیں' ساتھ ہی خط میں لکھا گیا ہے کہ شروعاتی مرحلے میں 150 ٹرینوں کو پرائیویٹ ہاتھو ں میں سونپا جائے گا۔

یاد رہے کہ تیجس ایکسپریس ملک کی پہلی پرائیویٹ ٹرین ہے، جس میں سفر کرنے والے مسافروں کو اگر ٹرین وقت مقررہ پر نہیں پہنچاتی ہے تو اس کے عوض مسافروں کو معاوضہ دیا جائے گا۔

دہلی ۔ لکھنؤ کے درمیان چلنے والی اس پرائیویٹ ٹرین تیجس ایکسپریس پر آئی آر سی ٹی سی پہلے ہی اعلان کرچکی ہے۔ ریلوے کے معاون کمپنی کے مطابق، اگر یہ ٹرین اپنے وقت مقررہ سے تاخیر ہوتی ہے تو مسافروں کو معاوضہ دیا جائے گا، اس ضابطے کے مطابق اگر ٹرین ایک گھنٹے سے زیادہ تاخیر ہوتی ہے تو مسافر کو 100 روپے اور دو گھنٹے سے زیادہ تاخیر ہونے پر 250 روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ اتنا ہی نہیں ٹرین کے مسافروں کو 25 لاکھ کا بیمہ بھی دیا جائے گا۔

اس کے علاوہ اگر مسافروں سے لوٹ مار یا سامان چوری ہوتا ہے تو ایک لاکھ روپے تک معاوضے کے طور پر دیئے جائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details