اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کرنل سنتوش بابو کے مجسمے کی تیاری

یہ مجسمہ ان کے آبائی ضلع سوریہ پیٹ میں نصب کیا جائے گا۔

کرنل سنتوش بابو کے مجسمے کی تیاری
کرنل سنتوش بابو کے مجسمے کی تیاری

By

Published : Jun 25, 2020, 9:04 PM IST

حال ہی میں لداخ کے علاقہ گلوان میں چینی فوج کے ساتھ ہوئے تصادم میں ویرگتی پانے والے تلنگانہ کےکرنل سنتوش بابو کے مجسمہ کی تیاری کاکام تیزی سے کیاجارہا ہے۔

یہ مجسمہ ان کے آبائی ضلع سوریہ پیٹ میں نصب کیاجائے گا۔ان کے مجسمہ کی تیاری اور تنصیب کا اعلان ریاستی حکومت نے کیا تھا۔اس مجسمہ کی تیاری کا کام پڑوسی ریاست آندھراپردیش کے مغربی گوداوری ضلع کیا جارہا ہے اور یہ حتمی مرحلہ میں داخل ہوگیا ہے جو سوریہ پیٹ کے پرانے بس اسٹینڈ علاقے میں نصب کیاجائے گا۔

واضح رہے کہ حکومت تلنگانہ نے ملک کے لیے جان قربان کرنے والے کرنل سنتوش بابو کو پھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔ ان کے اہل خانہ کو پانچ کروڑ روپئے کا معاوضہ دیا،کرنل کی اہلیہ کو گروپ ون میں ملازمت اور حیدرآباد کے پاش علاقہ بنجارہ ہلزمیں اراضی بھی فراہم کی ہے، اور ساتھ میں کرنل کا مجسمہ بھی نصب کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details