پریتی زنٹا گزشتہ کافی وقت سے فلموں سے دور ہیں۔ پریتی زنٹا ایک بار پھر بالی ووڈ میں واپسی کے لئے تیار ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ آشوتوش گواریکرکی اگلی فلم میں پریتی زنٹا کو کاسٹ کیا جارہا ہے جس میں وہ پریش راول کی بہو کے کردار میں نظر آئیں گی۔
پریتی زنٹااپنے چھوٹے بریک کے بعد حال میں ہندستان واپس آئی ہیں۔ اب وہ اپنی اگلی فلم سائن کرنے کے لئے کافی پرجوش ہیں۔ پہلے کہا جارہا تھا کہ وہ ’ستے پہ ستا‘ کے ری میک میں ایک اہم کردار میں نظر آسکتی ہیں۔ اب ایک اور خبر آرہی ہے کہ پریتی زنٹا آشوتوش گواریکر کی اگلی فلم سائن کرسکتی ہیں۔