امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے بھارت رتن سے سرفراز سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'مکھرجی ایک عظیم قائد تھے'۔
ٹرمپ نے کہا ہے کہ 'سابق صدر پرنب مکھرجی کے انتقال کی خبر سن کر بہت افسوس ہوا۔ میں مسٹر مکھرجی کے اہل خانہ اور بھارت کے عوام سے اظہار تعزیت کرتا ہوں جنہوں نے ایک عظیم قائد کو کھو دیا ہے'۔
سابق صدر کو گزشتہ 10 اگست کو آر آر اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہاں ان کے دماغ میں خون کے انجماد کے بعد اس کا آپریشن کیا گیا۔ بعد میں ان کے پھیپھڑوں اورپھر گردے میں بھی انفکیشن پھیل گیا، جس کے بعد پیر کو ان کی موت ہوگئی۔