اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

سابق صدر پرنب مکھرجی وینٹیلیٹر پر - پرنب مکھرجی کوویڈ ۔19 سے متاثر

دماغی سرجری کے بعد سابق صدر پرنب مکھرجی کو لائف سپورٹ سسٹم پر رکھا گیا ہے۔ دراصل سرجری سے قبل پیر کو پرنب مکھرجی کوویڈ ۔19 سے متاثر پائے گئے تھے۔

سابق صدر پرنب مکھرجی دماغی سرجری کے بعد لائف سپورٹ سسٹم پر
سابق صدر پرنب مکھرجی دماغی سرجری کے بعد لائف سپورٹ سسٹم پر

By

Published : Aug 11, 2020, 7:15 AM IST

Updated : Aug 11, 2020, 7:56 AM IST

سابق صدر پرنب مکھرجی نے پیر کو ٹویٹ کیا تھا کہ 'میں دوسری بیماری کی وجہ سے ہسپتال گیا تھا، جہاں کوویڈ 19 جانچ میں متاثر ہونے کی تصدیق ہوئی ہے۔'

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق صدر مکھرجی نے ٹویٹ میں کہا کہ 'میری گزارش ہے کہ جو لوگ پچھلے ایک ہفتہ کے دوران مجھ سے رابطے میں آئے ہیں، وہ خود کو آئسولیٹ کر لیں اور اپنا کوویڈ 19 چیک کروائیں۔'

مکھرجی کو کورونا سے متاثرہ پائے جانے کے بعد وزیر دفاع راجناتھ سنگھ آر آر ہسپتال گئے اور سابق صدر کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ وہ تقریبا 20 منٹ تک اسپتال میں رہے۔

وہیں کانگریس کے قومی ترجمان رندیپ سنگھ سرجے والا سمیت پارٹی کے متعدد رہنماؤں نے مکھرجی کی جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کی ہے۔

کانگریس نے اپنے آفیشل ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کیا ہے کہ 'ہم سابق صدر پرنب مکھرجی کی کوڈ 19 بیماری سے جلد صحت یاب ہونے کی خواہش کرتے ہیں۔'

سابق صدر کے بیٹے ابھیجیت مکھرجی نے بھی ٹویٹ کیا کہ 'میں اپنے والد کی جلد صحت یابی کی خواہش کرتا ہوں۔ میں اپنے ملک کی عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ ان کی جلد صحتیابی کے لئے دعا کریں۔

وہیں مختلف جماعتوں کے رہنماؤں نے بھی سابق صدر کی جلد صحت یابی کی خواہش کی۔

Last Updated : Aug 11, 2020, 7:56 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details