اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

کسانوں کے نام پر سیاست چمکانے کی کوشش: رمیش بدھوڑی

بھارتیہ جنتاپارٹی کے رمیش بدھوڑی نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر کل کی نامکمل بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کے عوام کا اٹوٹ بھروسہ ہیں۔ اس لئے ان کے اپیل پر لوگوں نے تالی، تھالی بجائی اور کورونا واریئرز کے احترام میں چراغ جلائے۔ اسی کے ساتھ انہوں نے کسان تحریک کے حوالے سے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Praise in Lok Sabha for Modi government's policy in dealing with Code-19
کووڈ۔19 سے نمٹنے میں مودی حکومت کی پالیسی کی لوک سبھا میں تعریف

By

Published : Feb 9, 2021, 10:57 PM IST

لوک سبھا میں صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر بحث کے دوران اپوزیشن پارٹیوں نے کسان تحریک کے سلسلے میں آج حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جبکہ برسراقتدار حکومت کے ارکان نے کورونا سے نمٹنے میں وزیر اعظم نریندر مودی کی کوششوں کی خوب تعریف کی۔

بھارتیہ جنتاپارٹی کے رمیش بدھوڑی نے صدر کے خطاب پر شکریہ کی تحریک پر کل کی نامکمل بحث کو آگے بڑھاتے ہوئے کہا کہ مودی ملک کے عوام کا اٹوٹ بھروسہ ہیں۔ اس لئے ان کے اپیل پر لوگوں نے تالی، تھالی بجائی اور کورونا واریئرز کے احترام میں چراغ جلائے۔ مودی نے اس طرح کی کوششوں سے ملک کے عوام میں بھروسہ پیدا کیا کہ کورونا وبا کو شکست دی جاسکتی ہے۔

بدھوڑی نے کسانوں کا معاملہ بھی اٹھایا اور کہا کہ اپوزیشن پارٹیاں کسانوں کے نام پر اپنی سیاست چمکانے کی کوشش کررہی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جو پارٹیاں آج کسانوں کی ہمدرد بن کر اپنی سیاست چمکا رہی ہیں انہوں نے سوامی ناتھن کمیشن کی رپورٹ نافذ کرنے کی کوشش نہیں کی۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ مودی حکومت کی پالیسی کسانوں کے مفاد میں ہے۔ اس لئے کسان کو فائدہ ہوا ہے اور زرعی پیداوار چھ سال کے دوران تقریباً 32 فیصد بڑھی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details