آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کے صدر پرفل پٹیل فیفا ایگزیکٹیو کونسل میں چار سال کی مدت کے لیے منتخب ہونے والے پہلے بھارتی بن سکتے ہیں۔
اے آئی ایف ایف کے مطابق پرفل پٹیل کا تمام ایشیائی فٹ بال کنفیڈریشن (اے ایف سی) کے فیفا کونسل کے پانچ ارکان کا حصہ بننا تقریبا طے ہے۔
6 اپریل کو ملیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں انتخابات ہوں گے، یہ انتخابات سنہ 2019 سے 2023 کی معیاد کے لیے ہوں گے۔