اترپردیش کے ضلع کانپور میں پھل اور سبزی فروشوں کو ڈور ٹو ڈور اشیاء فروخت کرنے کے لئے لاک ڈاؤن کے اصول کو نظر انداز کر کے پاس جاری کرنے کے الزام میں رام دیوی چوکی انچارج کو معطل کردیا گیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے سنیچر کو یہاں بتایا کہ آدرش ویاپار منڈل نے راما دیوی چوکی انچارج کے خلاف پھل اور سبزی فروشوں کو ڈور ٹو ڈور اشیاۓ فروخت کرنے کے لئے لاک ڈاؤں اصولوں کو طاق پر رکھ پاس جاری کرنے کا الزام لگایا تھا۔
انہوں نے بتایا کہ آدرش ویاپار منڈر کے اراکین نے اے ڈی جی، آئی جی و ڈی آئی جی کے ٹوئیٹر ہینڈل پر اس معاملے کی شکایت درج کرائی تھی۔