تمام انتظامی دعوؤں کے باوجود سردیوں کا موسم شروع ہوتے ہی دہلی کی ہوا زہریلی ہونے لگی ہے۔ آس پاس کی ریاستوں میں فصلوں کے جلانے کے سبب دہلی این سی آر کی ہواؤں میں آلودگی کے ذرات کی مقدار میں اضافہ ہونا شروع ہوگیا ہے، جس کی وجہ سے دہلی میں آلودگی کی سطح بڑھتی جارہی ہے۔
سی پی سی بی کے مطابق دہلی میں ہوا کا معیار انڈیکس آج 300 کا ہندسہ عبور کرلے گا۔ اسی دوران دہلی سے ملحقہ شہر غازی آباد اور نوئیڈا کی ہوا بھی زہریلی ہونے لگی ہے۔ آج صبح غازی آباد کا ایئر انڈیکس جہاں 320 تھا، تو وہیں گریٹر نوئیڈا کا 301 تھا۔