ہندو سماج پارٹی کے رہنما کملیش تیواری کے قتل کیس میں اے ٹی ایس اور یوپی پولیس نے دو ملزمین کی تصویریں جاری کی ہیں۔
کملیش تیواری قتل کیس کے ملزمین اے ٹی ایس اور یوپی پولیس کی طرف سے جن دو ملزمین کی تصویر جاری کی گئی ہے، ان میں ایک کا نام اشفاق حسین اور دوسرے کا نام پٹھان معین الدین ہے۔
پولیس نے ان دونوں ملزمان کے ڈھائی لاکھ روپے کا اعلان کیا ہے۔
دراصل 18 اکتوبر کو ہندو سماج پارٹی کے صدر کملیش تیواری کی لکھنؤ واقع رہائش گاہ میں گھس کر قتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل کیس میں تاحال گجرات سے تین اور یوپی سے دولوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ یوپی کے بجنورکے دو مولاناؤں کے بھی مبینہ کردار کی بھی جانچ کی جارہی ہے۔
سنہ 2015 میں ان دونوں مولانا نے پیغمبراسلام کی شان میں گستاخی کرنے پر کملیش تیواری کا سرقلم کرنے والوں کوڈیڑھ کروڑروپئے انعام دینےکا اعلان کیا تھا۔
اس قتل کیس کے اہم ملزم اشفاق حسین اور پٹھان معین الدین احمد عرف فرید تاحال پولیس کی گرفت سے باہر ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کملیش تیواری قتل کیس کے دونوں اہم ملزمان شاہجہاں پور میں نظر آئے، جس کے بعد ایس ٹی ایف نے ہوٹلوں، مدارس اور مسافرخانوں میں چھاپے ماری جاری رکھی ہے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دو مشتبہ افراد نظر آئے تھے۔