لداخ میں چین کی حرکتوں کے بیچ سکم میں پولیس فورس کی حفاظت میں عام شہری محفوظ محسوس کررہے ہیں۔
سکم کے سرحدی علاقوں میں پولیس فورس تعینات - سکم سرحد
لداخ میں بھارت۔چین کے مابین پرتشدد جھڑپ کو دیکھتے ہوئے سکم پولیس فورس کو سرحدی علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔
ڈپٹی انسپکٹر جنرل پولیس پروین گرونگ نے منگل کے روز کہا کہ 'ریاستی حکومت کے احکامات کے مطابق ہم نے شمالی سکم میں لاچین، لاچونگ اور تھانگو میں پولس فورس کو تعینات کیا ہے جبکہ مشرقی سکم میں شیرتھانگ اور کوپوپو میں مسلح پولس فورس تعینات کی گئی ہے جہاں چھوٹی چھوٹی بستیاں ہیں۔ ہماری مسلح پولس بھیجی گئی ہے۔ ایسی حالت میں یہ ہماری معمول کی پریکٹس ہے اس سے جنگ کا کوئی مطلب نہیں ہے'۔
واضح رہے کہ مشرقی لداخ کی گلوان وادی میں 15 جون کو بھارت اور چینی فوجیوں کے مابین پرتشدد جھڑپ کے دوران بھارت کے فوجی شہید ہوگئے تھے۔