اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

دربھگنہ میں روڈ سیفٹی مہم - ٹریفک نظام

ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں گزشتہ ایک ہفتے سے روڈ سیفٹی اور گاڑی چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے اور ٹریفک انتظامیہ کی طرف سے لوگوں کو ٹریفک نظام کے بارے میں بتانے کے لیے پرچے بھی تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

city sp darbhanga
city sp darbhanga

By

Published : Nov 27, 2019, 7:27 PM IST

ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کے لیے ریاست بہار کے ضلع دربھنگہ میں پولیس کی طرف سے روڈ سیفٹی اور گاڑی چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔

دربھنگہ کے سٹی ایس پی یوگیندر کمار خود شہر میں گاڑی چیکنگ مہم میں نظر آئے، ان کے ذریعے چکنگ کرنے سے دربھنگہ شہر میں ڈرائیور ٹریفک نظام پر عمل کرتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

چیکنگ کے دوران سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے اپنے ہاتھوں سے گاڑی چلانے والوں کو پرچے دیے اور ان سے پوچھا 'بتائیں آپ نے موٹر وہیکل کے کس قانون کی خلاف ورزی کی ہے۔ آپ اس قانون کے مطابق اپنا چالان کٹوا لیجئے اور گھر جاکر اس قانون کے بارے میں اپنے رشتےداروں کو بھی بیدار کیجئے'۔

ضلع دربھنگہ کے شہری علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے روڈ سیفٹی اور گاڑی چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔

اس موقع پر ای ٹی وی بھارت سے گفتگو کرتے ہوئے سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے کہا کہ 'ضلع دربھنگہ کے شہری علاقوں میں گزشتہ ایک ہفتے سے روڈ سیفٹی اور گاڑی چیکنگ مہم چلائی جا رہی ہے۔ آج بھی ہم رنگین پرچے چھپوا کر سڑکوں پر تقسیم کر رہے ہیں اور شہر میں جتنے بھی افسران گاڑی چیکنگ کر رہے ہیں ان سب کے ذریعے یہ پرچے بھی بانٹ رہے ہیں'۔

سٹی ایس پی یوگیندر کمار نے بتایا کہ 'گزشتہ ایک ہفتے میں 10 لاکھ سے زیادہ چالان کاٹے گئے ہیں- چیکنگ کے دوران پرچے بانٹنے کا مقصد یہ ہے کہ گاڑی چلانے والے اپنے گھر جا کر بھی اپنے آس پاس کے لوگوں کو اس سے بیدار کریں اور جب وہ بیدار کریں گے تو لوگ اپنی محنت کی کمائی چالان میں ضائع نہیں کریں گے نیز وہ نئے قانون کے مطابق گاڑی چلائیں گے۔'

سٹی ایس پی نے کہا کہ 'مجھے خوشی ہے کہ اس مہم کا اثر اب ہو رہا ہے۔ ہمارا مقصد یہ بھی ہے کہ لوگوں کا سلوک بہتر ہو اور لوگ قانون کو سمجھیں۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details