اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا سابق طالب علم گرفتار

سانترا کا الزام ہے کہ سنہ 2015 میں دوران طالب علمی ان کے ساتھ پروفیسر عبد الکافی نے تفریق کی تھی۔

پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کرنے والا سابق طالب علم گرفتار

By

Published : Jul 28, 2019, 12:05 AM IST

ہگلی میں پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کے بعد اب جادو پور یونیورسٹی کے پروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق یونیورسٹی کے صدر دروازے کے قریب سابق طالب علم راجیش سانترا نے بنگلہ شعبہ کے پروفیسر عبد الکافی کے ساتھ بدسلوکی۔

سانترا کا الزام ہے کہ سنہ 2015 میں دوران طالب علمی ان کے ساتھ پروفیسر عبد الکافی نے تفریق کی تھی۔

جادو پور یونیورسی ٹیچر ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری پراتھ پریتم نے کہا کہ سانترا کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔وہ کافی دنوں پروفیسر عبدالکافی کو پریشان کررہے تھے۔اب جسمانی طور پرپروفیسر کے ساتھ بدسلوکی کی گئی ہے۔

وائس چانسلر پروفیسر سورنجن داس نے کہا کہ اس واقعے کے بعد یونیورسٹی نے پولس انتظامیہ کو مطلع کردیا تھا اورا ب پولس اس معاملے میں کارروائی کرے گی۔

راجیش سانترا ضلع ہگلی کے رہنے والے ہیں۔انہیں جادو پور پولس نے گرفتار کیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details