اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

تلنگانہ میں پولیس نے بی جے پی رہنماؤں کو نظربند کیا - dr k lakshman

تلنگانہ میں بی جے پی کے سابق ریاستی صدر ڈاکٹر کے لکشمن سمیت کئی پارٹی رہنماؤں کو ان کے گھروں میں نظربند کر دیا گیا ہے۔

تلنگانہ میں پولیس نے بی جے پی رہنماؤں کو کیا نظربند
تلنگانہ میں پولیس نے بی جے پی رہنماؤں کو کیا نظربند

By

Published : Jun 12, 2020, 10:19 PM IST

بی جے پی لیڈر جمعہ کے روز کورونا وائرس کے معاملے میں وزیراعلیٰ کے چندر شیکھر راؤ سے مل کر میمورنڈم دینے جا رہے تھے اور انہیں اس سے روکنے کے لئے نظربند کیا گیا ہے۔

قانون ساز اسمبلی میں پارٹی رہنما این رام چندر راؤ اور اسمبلی میں پارٹی لیڈر راجہ سنگھ بی جے پی وفد کے ساتھ پنجہ گٹہ ایکس روڈ سے پرگتی بھون کی طرف وزیراعلیٰ دفتر میں انہیں میمورنڈم دینے جارہے تھے۔

اس درمیان پولیس نے بی جے پی رہنماؤں کو وزیراعلی کے دفتر پہنچنے سے پہلے ہی حراست میں لے کر انہیں ان کے گھروں میں نظربند کردیا ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details