مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے وزیر اعظم نریندر مودی کے مشرقی لداخ کے محاذی علاقوں کے اچانک کے دورہ کی زبردست ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ان کے دورے سے بہادر فوجیوں کی حوصلہ افزائی ہوگی اور انہیں تقویت ملے گی۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کا یہ دورہ بھارتی فوج اور چین کے پی ایل اے (پیپلز لبریشن آرمی) کے مابین جاری تعطل کے بیچ اچانک عمل میں آیا ہے۔
لداخ کے گلوان وادی میں چین ۔ بھارت کے درمیان جھڑپ میں بھارتی فوج کے 20 جوانوں کی ہلاکت کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان مسلسل حالات کشیدہ ہیں۔
امت شاہ نے فوجیوں کے ساتھ مودی کی متعدد تصاویر کے ساتھ ٹویٹ کیا ہے کہ مودی جی فوج، فضائیہ اور آئی ٹی بی پی کے بہادر جوانوں کے ساتھ محاذ پر قیادت کررہے ہیں۔
اسی پس منظر میں وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح حقیقی کنٹرول لائن (ایل اے سی) پر چین کے ساتھ کشیدگی کے تناظر میں سرحدی سلامتی کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے مرکزی علاقہ لداخ کےسرحدی شہر لیہہ پہنچ گئے۔