وزیراعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹر ہینڈل سے ٹویٹ کرکے لوگوں کو آج دیا جلانے کے لیے ایک بار پھر آگاہ کیا۔
انہوں نے ٹویٹ کیا '9 بجے 9 منٹ'۔ وزیراعظم نریندر مودی نے جمعہ کے روز قوم سے خطاب میں گزارش کی تھی کہ لوگ اتوار کو رات 9 بجے 9 منٹ کے لیے اپنے گھر کی بجلی بند کر کے موبائل کی ٹارچ اور دیے و مومبتیاں جلا کر متحد ہو کر کورونا وائرس کے خلاف جنگ میں حصہ لیں۔
اس سے پہلے وزیراعظم نے قوم سے خطاب میں ڈاکٹرس کا شکریہ ادا کرنے کے لیے لوگوں کو تھالیاں و ڈرم بجانے کی درخواست کی تھی۔