وزیر اعظم نریندر مودی 10 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ مدھیہ پردیش میں ایشیاء کے سب سے بڑے 750 میگاواٹ ریوا الٹرا میگا سولر پلانٹ کو قوم کے نام وقف کریں گے۔ وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اتوار کو دہلی میں یہ بات بتائی۔
دس جولائی کو ایشیاء کے سب سے بڑے شمسی پلانٹ کا افتتاح - Asia's largest solar plant in Madhya Pradesh
وزیر اعظم مودی 10 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے مدھیہ پردیش میں ایشیاء کے سب سے بڑے 750 میگاواٹ ریوا الٹرا میگا سولر پلانٹ کی رونمائی کریں گے۔
وزیر اعظم کے ہاتھوں 10 جولائی کو ایشیا کے سب سے بڑی شمسی پلانٹ کا افتاح
ریاستی حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ چوہان نے مرکزی وزیر مملکت برائے توانائی آر کے سنگھ سے قومی دارالحکومت میں اپنی رہائش گاہ پر ملاقات کی ہے اور ان سے افتتاحی پروگرام میں شرکت کی اپیل کی ہے۔