اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم کا شوریہ دیوس کے موقع پر سی آر پی ایف کو  خراج - وزیر اعظم نریندر مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے ٹویٹ کے ذریعے سنٹرل ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کو شوریہ دیوس کے موقع پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ بہادر شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جائے گا۔

وزیر اعظم کا شوریہ دیوس کے موقع پر سی آر پی ایف کو  خراج
وزیر اعظم کا شوریہ دیوس کے موقع پر سی آر پی ایف کو  خراج

By

Published : Apr 9, 2020, 9:37 PM IST

جمعرات کو وزیر اعظم نریندر مودی نے تنظیم کے 'شوریہ دیوس' یا بہادری کے موقع پر مرکزی ریزرو پولیس فورس کے جوانوں کی ہمت کو سراہا۔

انہوں نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ سی آر پی ایف کی بہادری بہت مشہور ہے۔ اور آج سی آر پی ایف کی بہادری کے دن میں سی آر پی ایف کے بہادر جوانوں کو سلام کرتا ہوں۔ انہوں نے 1965 کے دوران گجرات کے سردار پٹیل پوسٹ پر سی آر پی ایف کے جوانوں کی بہادری کو یاد کیا۔

وزیر اعظم کا شوریہ دیوس کے موقع پر سی آر پی ایف کو خراج

سی آر پی ایف کی ویب سائٹ کے مطابق ، 9 اپریل ، 1965 کو ، گجرات کے علاقہ رن آف کچھ کے سردار پوسٹ پر سی آر پی ایف کے چند سپاہیوں نے پاکستانی بریگیڈڈ جس میں 3 ہزار سے زیادہ اہلکار تھے ایک لڑائی کے بعد انہیں کامیابی سے پسپا کردیا اور 34 سپاہیوں کو ہلاک کرتے ہوئے 4 کو گرفتار کیا تھا۔

فوجی لڑائیوں کی تاریخ میں کبھی بھی مٹھی بھر پولیس اہلکار اس طرح سے انفنٹری بریگیڈ کا مقابلہ نہیں کیا۔اس جنگ میں سی آر پی ایف کے چھ جوان بھی مارے گئے۔

بہادر جوانوں کی کہانی کو خراج تحسین پیش کرنے کے طور پر ، 9 اپریل کو فورس میں یوم بہادری کے طور پر منایا جاتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details