اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی ایک بار پھر وزارائے اعلی سے کریں گے بات چیت - india news

وزیراعظم نریندر مودی آئندہ ہفتے سبھی ریاستوں اور مرکز کے زیر انتطام سبھی علاقوں کے وزرائے اعلی سے ملک بھر میں قہر برپا کردینے والے کورونا وائرس کے موضوع پر پھر بات کرسکتے ہیں۔

وزیراعظم مودی
وزیراعظم مودی

By

Published : Jun 13, 2020, 9:35 AM IST

ملک بھر میں گزشتہ دو ماہ سے زیادہ عرصہ تک نافذ رہے لاک ڈاؤن میں اب کافی رعایت دے دی گئی ہے اور اس کے بعد سے ہی کووڈ-19 وبأ کے نئے کیسز کافی تیزی سے سامنے آرہے ہیں۔

وزیراعظم کے دفتر کی جانب سے ایک ٹویٹ میں یہ کہا گیا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی 16 یا 17 جون کو وزیراعظم ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ وزرائے اعلی کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں روزانہ تقریباً 10 ہزار کورونا کے نئے معاملے سامنے آرہے ہیں اور اب متاثرین کی تعداد تین لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے۔

کورونا وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ممالک کی فہرست میں بھارت چوتھے نمبر پر پہنچ چکا ہے۔

ریاست مہاراشٹر اس وبأ سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے کیونکہ یہاں اب تک تقریباً ایک لاکھ مصدقہ کیسز سامنے آئے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details