اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

’ملکیت کا منصوبہ میل کا پتھر ثابت ہوگا‘ - ملکیت منصوبہ

وزیراعظم نریندر مودی نے کہا کہ ملکیت منصوبہ کے تحت دیہی علاقوں کے لوگوں میں پراپرٹی کارڈ کی تقسیم کا آغاز اتوار کو ہوگا اور یہ ان لوگوں کی زندگی میں میل کا پتھر ثابت ہوگا۔

pm narendra modi
وزیراعظم نریندر مودی

By

Published : Oct 10, 2020, 9:41 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے ملکیت منصوبہ کی شروعات سے پہلے سنیچر کو ٹویٹ کرکے کہا کہ کل کا دن دیہی علاقوں کے لیے بڑی مثبت تبدیلی لانے والا ہے۔

وزیراعظم کا ٹویٹ

صبح گیارہ بجے ملکیت اسکیم کے تحت پراپرٹی کارڈ تقسیم کرنے کی شروعات کی جائے گی، یہ اسکیم کروڑوں ہندستانیوں کی زندگی میں میل کا پتھر ثابت ہوگی۔

ایک دیگر ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ ملکیت اسکیم کے تحت مرحلہ وار طریقہ سے ملک کے تقریباً 6.62لاکھ گاؤں کے لوگوں کو پراپرٹی کارڈ دیئے جائیں گے۔

گاؤں والوں کو اپنی املاک کی ملکیت کا سرکاری دستاویز ملے گا، جو انہیں بااختیار بنائے گا، اس کے ذریعہ وہ بینک لون سمیت کئی مالیاتی سہولیات کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔

خیال رہے کہ مودی اتوار کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ پنچایت راج وزارت کی اس اسکیم کی شروعات کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details