وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کے روز کانگریس کی عبوری صدر سونیا گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی لمبی اور صحت مند زندگی کی دعا کی۔
اترپردیش کے ضلع رائے بریلی سے رکن پارلیمان سونیا گاندھی آج 74 برس کی ہو گئیں۔
مودی کی سونیا کو سالگرہ کی مبارکباد نریندر مودی نے ٹویٹ کیا کہ "سونیا گاندھی جی کو سالگرہ کی مبارکباد، مالک انھیں لمبی اور صحت مند زندگی بخشے"۔ مرکزی وزیر نتن گڈکری نے بھی سونیا گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد دی ہے۔ گڈکری نے لکھا کہ ''انڈین نیشنل کانگریس کی صدر سونیا گاندھی جی کو سالگرہ مبارکباد۔ خدا آپ کو اچھی صحت اور لمبی عمر دے۔ سونیا گاندھی نے کانگریس صدر کے طور پر سب سے زیادہ مدت تک کام کیا ہے۔ 1998 میں انہیں صدر کے عہدے کے لئے منتخب کیا گیا تھا۔ 2004 میں یو پی اے کی حکومت کی تشیکل کے دوران انہوں نے اہم کیمپین کیا تھا۔ اس کے بعد یو پی اے کی دس سال کی حکومت کے دوران بھی انہوں نے پارٹی کو مضبوط کرنے کے لئے کافی محنت کی۔
نتن گڈکری نے سونیا گاندھی کو سال گرہ کی مبارکباد دی سنہ 2017 میں راہل گاندھی کانگریس کے صدر منتخب ہوئے لیکن 2019 کے پارلیمانی انتخاب میں پارٹی کی ہار کے بعد انہوں نے استعفیٰ دے دیا جس کے بعد سونیا گاندھی کو عبوری صدر بنا دیا گیا۔
کانگریس صدر نے کسانوں کی تحریک اور کووڈ 19 وبا کے باعث اس سال یوم پیدائش منانے سے تمام کارکنان کو منع کیا ہے۔
کانگریس جنرل سکریٹری (تنظیم) کے سی وینو گوپال نے ریلیز جاری کر تمام جنرل سکریٹری اور اسٹیٹ انچارج کو ہدایت دی ہے کہ کسانوں کی تحریک اور کووڈ وبا کے باعث وہ سونیا گاندھی کے یوم پیدائش کے موقع پر کسی قسم کی تقریب کا اہتمام نہ کریں اور کیک نہ کاٹیں۔