آج وزیر اعظم نریندر مودی اس سال آخری مرتبہ من کی بات کریں گے، امکان ہے کہ مودی اپنے من کی بات میں زرعی قوانین کے بارے میں بھی بات کر سکتے ہیں، نئے زرعی قوانین کے خلاف کسانوں کے احتجاج کے درمیان آل انڈیا ریڈیو پر مودی کے من کی بات کا پروگرام نشر ہوگا۔
وزیر اعظم مودی کا 'من کی بات' پروگرام آج
یہ خیال کیا جاتا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی 'من کی بات' پروگرام کے ذریعے کسانوں اور نئے زرعی قوانین کے بارے میں بات کرسکتے ہیں۔
یہ اس پروگرام کا 72 واں ایڈیشن ہوگا اور صبح 11 بجے وزیر اعظم من کی بات پروگرام کے ذریعے ملک سے خطاب کریں گے۔ آج کے 'من کی بات بات' پروگرام میں وزیر اعظم مودی کسانوں اور زرعی قوانین پر بات کرسکتے ہیں۔
جہاں ایک جانب کسانوں کا احتجاج جاری ہے، دہلی کی سرحدوں پر کسان گزشتہ 32 دنوں سے سراپا احتجاج ہیں، زرعی قوانین پر مرکز اور کسانوں کے درمیان ایک بار پھر 29 دسمبر کو بات چیت ہوگی لیکن اس سے قبل وزیر اعظم نریندر مودی دسمبر 2020 کے آخری اتوار کو 11 ریڈیو پروگراموں 'من کی بات' کے ذریعہ قوم سے خطاب کریں گے۔