اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی تین ملکوں کے پانچ روزہ دورے پر روانہ - مودی کا پانچ روزہ دورہ

وزیر اعظم نریندر مودی 22 سے 26 اگست کے درمیان فرانس، متحدہ عرب امارات اور بحرین کے دورہ کو لے کر انتہائی جوش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دورے سے مختلف اوقات میں اچھے دوست کا کردار ادا کرنے والے دوستوں سے ہمارے تعلقات اور مضبوط ہوں گے اور تعاون کی نئی راہیں کھلیں گی۔

وزیراعظم مودی تین ملکوں کے پانچ روزہ دورے پر روانہ

By

Published : Aug 22, 2019, 2:48 PM IST

Updated : Sep 27, 2019, 9:20 PM IST

مودی نے دورہ پر روانہ ہونے کے بعد یکے بعد دیگرے متعدد ٹویٹ کرکے اپنے بیرون ملک دورہ کی معلومات دی۔ انہوں نے کہا'فرانس میں، صدر امانوئل میكرون اور پی ایم ایڈورڈ فلپ کے ساتھ مذاکرات کیلئے تیار ہیں۔ سال 1950 اور 1960 کی دہائی میں فرانس میں دو ایئر انڈیا حادثات کے شکار ہوئے لوگوں کے لئے ’غیر مقیم ہندوستانی یادگاری‘ قائم کرنے کے سلسلہ میں بات چیت ہوگی'۔

مودی نے ایک اور ٹوئٹ میں کہا کہ ' یو اے ای میں، ابو ظہبی کے کراؤن پرنس شیخ محمد بن زید االنهيان کے ساتھ وسیع پیمانہ پر بات چیت ہوگی ۔

کراؤن پرنس اور میں باپو کی 150 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ایک ڈاک ٹکٹ جاری کریں گے۔ روپے کارڈ بھی لانچ کیا جائے گا، جو کئی طرح کی مد د فراہم کرے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ 'بحرین کا میرا دورہ، اپنے ملک کے کسی وزیر اعظم کا یہ پہلا دورہ ہو گا۔ میں بحرین کے وزیر اعظم پرنس شیخ خلیفہ بن سلمان الخلیفہ اور بحرین کے بادشاہ شیخ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ سے ملنے کامتمنی ہوں'۔

مودی نے کہا کہ 'بحرین میں بھارتی تارکین وطن کے ساتھ بات چیت ہو گی۔ ساحلی علاقہ کے سب سے قدیم مندروں میں سےایک ’بھگوان شری ناتھ جی‘ کے مندر کی دوبارہ تعمیر کی خصوصی تقریب میں موجود ہونا میرے لئے ایک اعزاز کی بات ہوگی'۔

مودی اور میكرون کے درمیان جمعرات کو ایک اہم دو طرفہ ملاقات ہوگی۔ بھارت میں فرانس کے سفیر الیگژینڈر جيگلر نے ٹوئٹ کیا'صدر میكرون اور وزیر اعظم مودی کے درمیان دو طرفہ سربراہی اجلاس کے سلسلہ میں ’چیٹے ڈی چینٹلی‘پوری طرح تیار ہے، جوکہ پیرس سے تقریبا 60 کلو میٹر دور ہے۔یہ فرانس کے ثقافتی ورثے میں سے ایک ہے'۔

صدر میکرون کی دعوت پر مودی بيارٹز شہر میں منعقد ہونے والے جی -7 سمٹ کے اجلاس میں پارٹنر کے طور پر شامل ہوں گے۔ اس سربراہی اجلاس کے دوران وزیر اعظم کے ماحولیات، موسمیاتی تبدیلی، سمندری تعاون اور ڈجیٹل تبدیلی جیسے ایشوز پر بولنے کی امید ہے۔

جی -7 سمٹ سے الگ مودی دیگر ممالک کے رہنماؤں کے ساتھ دوطرفہ ملاقات بھی کریں گے۔

مودی جمعرات اور جمعہ کو فرانس کے دو روزہ سرکاری دورے پر ہوں گے۔ اس دوران وہ فرانس کے صدر اور وزیر اعظم ایڈورڈ فلپ کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

وزیر اعظم پیرس میں بھارتی لوگوں سے خطاب بھی کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ ’نڈ ڈی ایگل‘ میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے میں ہلاک بھارتیوں کی یاد میں ایک یادگار کا بھی افتتاح کریں گے۔ قابل غور ہے کہ بھارت اور فرانس 1998 سے اسٹریٹجک پارٹنر ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان وسیع اور کثیر جہتی تعلقات ہیں۔ اس کے علاوہ دونوں ممالک کے درمیان دفاع، سمندری سکیورٹی، خلائی، سائبر، دہشت گردی کے خلاف جنگ اور غیر فوجی جوہری توانائی کے شعبے میں مضبوط تعاون ہے۔

وزارت خارجہ نے ایک بیان جاری کر کےکہا کہ مودی کےفرانس کے دو دورہ اور جی -7 سمٹ کی دعوت بھارت اور فرانس کے درمیان مضبوط اور قریبی شراکت اور اعلی سطحی سیاسی رابطوں کی روایت کو ذہن میں رکھے ہوئے ہے۔

Last Updated : Sep 27, 2019, 9:20 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details