وزیر اعظم نریندر مودی نے عوام سے کہا ہے کہ وہ تہوار مناتے وقت اپنی روزمرہ کی زندگی میں سرحدوں پر تعینات فوجیوں اور ان کی مدد کرنے والے محنت کشوں کو بھی اپنی خوشیوں میں شامل کریں اور دیوالی کے موقع پر ایک دیا ان کے نام پر بھی روشن کریں۔
آج ریڈیو پر اپنے ماہانہ پروگرام ’من کی بات‘ میں مودی نے ملک کے عوام سے کہا’’ساتھیو ، ہمیں اپنے بہادر سپاہیوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا ، جو ان تہواروں کے دوران بھی سرحدوں پر ڈٹے ہوئے ہیں اور مادر وطن کی خدمت اور حفاظت کررہے ہیں ۔
پی ایم نے 'من کی بات' پروگرام کے دوران کہا کہ اس کورونا وائرس بحران کے دوران تہوار کی تقریبات میں بھیڑ بھاڑ کو کم کردیا گیا ہے لیکن تقریب میں شرکت کرنے میں احتیاط ضروری ہے اور سماجی دوری کے ساتھ ساتھ ماسک کا بھرپور خیال رکھیں۔ ساتھ ہی عوام سے امن وامان کو برقرار رکھنے کی اپیل کی۔
وزیر اعظم نے اس موقع پر سابق وزیر اعظم آنجہانی اندراگاندھی اور سردار ولبھ بھائی پٹیل کو خراج عقدیت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی سوچ کی وجہ سے بھارت آج اس مقام پر پہنچا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اندرا گاندھی کو 31 اکتوبر کو ہم نے کھودیا انہیں میں اپنی دل کی گہرائی سے خراج عقیدت پیش کرتا ہوں۔
اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ سردار ولبھ بھائی پٹیل جی کی پیدائش 31اکتوبر کو ہوئی تھی ۔