اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم نریندر مودی کے ہاتھوں سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کا بھومی پوجن - Surat Metro rail project

وزیراعظم نریندر مودی آج گجرات میٹرو پروجیکٹ کے تحت سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کا بھومی پوجن ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعہ کریں گے۔

pm modi to perform bhumi pujan of key metro project in gujarat
pm modi to perform bhumi pujan of key metro project in gujarat

By

Published : Jan 18, 2021, 7:54 AM IST

وزیراعظم مودی سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کے علاوہ احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ فیز ٹو کا بھی بھومی پوجن کریں گے۔

وزیر اعظم شری نریندر مودی آج 18 جنوری 2021 کو صبح ساڑھے دس بجے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے احمد آباد میٹرو ریل پروجیکٹ فیز II اور سورت میٹرو ریل پروجیکٹ کا بھومی پوجن انجام دیں گے۔

اس موقع پر ریاستی گجرات کے گورنر ، مرکزی وزیر داخلہ ، گجرات کے وزیر اعلی دیگر وزا بھی موجود ہوں گے۔

وزیراعظم کا ٹوئٹ

مزید پڑھیں:استاد غلام مصطفی خان کے انتقال پر وزیراعظم مودی کا اظہارافسوس

احمدآباد میٹرو ریل پروجیکٹ فیز ٹو 28.25 کلو میٹر کی مسافت کے لیے بنایا جا رہا ہے، اس سے شہریوں کو نقل و حمل آسانی ہوگی۔ اس کے لیے 5384 کروڑ روپئے مختص کئے گئے ہیں۔

وہیں سورت میٹرو ریل پروجیکٹ 40.35 کلومیٹر طویل ہے، اس کو بنانے کی لاگت 12020 کروڑ روپے آ رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details