اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

'کورونا سے لڑنے کے لیے سارک ممالک متحد' - سارک اراکین ممالک کی ویڈیو کانفرنس

وزیر اعظم نریندر مودی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مشترکہ حکمت عملی طے کرنے کے لیے آج سارک اراکین ممالک کی ویڈیو کانفرنس میں بھارت کی قیادت کر رہے تھے۔ اس دوران وزیر اعظم مودی نے کہا کہ 'کورونا سے کسی کو بھی ڈرنے کی ضرورت نہیں ہے۔'

وزیر اعظم نریندر مودی
وزیر اعظم نریندر مودی

By

Published : Mar 15, 2020, 7:29 PM IST

Updated : Mar 15, 2020, 8:16 PM IST

غور طلب ہے کہ وزیر اعظم مودی نے سبھی سارک ممالک کو اس وائرس کے خلاف متحد ہو کر لڑنے کی اپیل کی تھی جس کے بعد کئی ممالک نے بھارتی وزیر اعظم کی مہم کی تائید کی تھی۔

دیکھیں ویڈیو

اس دوران وزیر اعطم مودی نے کہا کہ 'ہم ٹیسٹ کٹ اور دیگر آلات کے ساتھ بھارت میں ڈاکٹروں اور ماہروں کی ایک ریپڈ رسپانس ٹیم تیار کر رہے ہیں۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمیں اس بیماری سے لرنے کے لیے ایک نگرانی کرنے والا سافٹ ویئر تیار کرنا چاہیے جو اس سے متاثرہ لوگوں کی جانچ کر سکے۔ یہ سافٹ ویئر ہم اپنے سارک ممالک کے ساتھ شیئر کریں گے۔'

انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ اس وبا سے لڑنے میں ہماری مدد کرے گا۔

بھارت کورونا وائرس سے لڑنے کے لئے ہنگامی فنڈ بنانے کی تجویز پیش کرتا ہے۔ یہ ہم سب کی رضاکارانہ شراکت پر مبنی ہو سکتا ہے۔

بھارت اس فنڈ کو ابتدائی طور پر 10 ملین امریکی ڈالر کی رقم سے شروع کرسکتا ہے۔

ہم نے 1400 بھارتیوں کو بیرون ممالک سے نکالا ہے۔ ساتھ ہی اپنے پڑوسی ممالک کے کچھ شہریوں کی بھی مدد کی۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے بچ کر رہنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ 'بھارت میں کورونا وائرس کی روک تھام کے لیے مہم چلائی جا رہی ہے۔'

Last Updated : Mar 15, 2020, 8:16 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details