ملک میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر آئی سی ایم آر کی جانب سے تین نئے لیب شروع کئے جا رہے ہیں جس کا افتتاح آج وزیر اعظم کے ہاتھوں بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ہوگا۔
یہ تین لیب مہاراشٹر کے دارالحکومت ممبئی، قومی دارالحکومت دہلی کے نوئیڈا علاقے اور مغربی بنگال کے دارالحکومت کولکاتا میں شروع کئے جا رہے ہیں۔
اس ورچول ایونٹ میں اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ، مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور مہاراشٹر کے وزیر اعلیٰ ادھو ٹھاکرے کی شرکت متوقع ہے اس کے علاوہ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن بھی موجود رہیں گے۔