اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم وزراء اعلیٰ کے ساتھ ویڈیو کانفرنسنگ کریں گے - انفکشن کو روکنے اور مقامی انتظامیہ کے بیچ تال میل پر زور دیا

وزیراعظم مودی کورونا وائرس کو لیکر آج سبھی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کریں گے۔

وزیر اعظم مودی
وزیر اعظم مودی

By

Published : Apr 2, 2020, 9:49 AM IST

غورطلب ہے کہ وزیراعظم نریند مودی نے 20 مارچ کو سبھی ریاستوں کے وزراء اعلیٰ سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کی تھی اور صوبوں کے حالات کاجائزہ لیا تھا۔ وزیراعظم نے وزراء اعلیٰ کو خطاب کرتے ہوئے انفکشن کو روکنے اور مقامی انتظامیہ کے بیچ تال میل پر زور دیا تھا۔

وزیراعظم مودی نے اس دوران صوبوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیےکیے جا رہے کاموں کے بارے میں جانکاری لی تھی۔

ان کے ساتھ مرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن اور وزارت صحت کے کئی دیگر افسران موجود تھے۔

وزیراعظم مودی نے کورونا وائرس کے بارے میں حالات کا جائزہ لینے، لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے حال ہی میں پرنٹ میڈیا کے سربراہان، الیکٹرانک میڈیا سربراہان اور ریڈیو جاکی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے بات کی تھی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details