اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

بیس لاکھ کروڑ روپے کے اقتصادی پیکج کا اعلان - مودی کووڈ۔ 19 عالمی وبا

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج رات آٹھ بجے قوم کے نام خطاب کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے 20 لاکھ کروڑ روپے کا خصوصی پیکج کا اعلان کیا ۔

فائل فوٹو
فائل فوٹو

By

Published : May 12, 2020, 1:08 PM IST

Updated : May 12, 2020, 9:27 PM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے آج قوم کے نام خطاب کے دوران کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی پیکج کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت پورا ملک معاشی بحران سے گزررہا ہے۔ ایسے حالات سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقتصادی پیکج کا اعلان کرتا ہوں۔

دیکھیں ویڈیو

انہوں نے کہا کہ یہ پیکیج دو ہزار بیس کے لیے ہے۔اور جی ڈی پی کا دس فیصد ہے جو کسانوں اور غریبوں کے لیے خاص ہے۔

انہوں نے کہا کہ اقتصادی پیکج میں کچھ اہم فیصلے لیے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اس بحران کے وقت پورے ملک کے لوگ پریشان ہوئے ہیں جنہیں پٹری پر لانے کے لیے یہ خصوصی پیکیج کافی اہم کام کرے گا۔

وزیر اعظم نریندر کے خطاب سے قبل قیاس آرائی کی جارہی ہے کہ مودی کووڈ۔ 19 عالمی وبا کے سبب نافذ کیے گئے لاک ڈاؤن کے تعلق سے مستقبل کی حکمت عملی کے بارے میں کوئی اطلاع دیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نے کل تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ساتھ ویڈیو کانفرنس کے ذریعہ میراتھن میٹنگ میں لاک ڈاؤن کے بارے میں تفصیلی صلاح و مشورہ طلب کیا تھا۔

قابل غور ہے کہ کورونا وائرس پر قابو پانے کے لیے ملک بھر میں تیسری بار لاک داؤن کی میعاد میں اضافہ کیا گیا ہے اور اس تیسرے لاک ڈاؤن کی میعاد 17 مئی تک ہے۔

Last Updated : May 12, 2020, 9:27 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details