وزیر اعظم نریندر مودی نے 4 ستمبر کو سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی، حیدرآباد سے گریجویشن کرنے والے آئی پی ایس پروبیشنرز کی 2018 بیچ کی پاسنگ آؤٹ پریڈ میں مہمان خصوصی کے طور پر شامل ہونے پر اتفاق کیا ہے۔
اکیڈمی کے ڈائریکٹر اتول کروال نے بتایا کہ' 4 ستمبر کو کم از کم 131 آئی پی ایس پروبیشنرز پاسنگ آؤٹ پریڈ میں شرکت کریں گے جن میں 28 خاتون پروبیشنرز بھی شامل ہیں۔ وہ تمام پروبیشنرز 4 مارچ کو سردار ولبھ بھائی پٹیل نیشنل پولیس اکیڈمی حیدرآباد سے فارغ ہونگے۔
اتول کروال نے بتایا کہ ' یہ ہمارے لیے اعزاز کی بات ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی تقریب میں خصوصی مہمان کے طور پر شریک ہونے پر راضی ہوئے ہیں۔ وہ ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے آئی پی ایس پروبیشنرز سے خطاب کریں گے۔'
آئی پی ایس پروبییشنر ڈی وی کرن شرتھی نے کہا کہ وہ بہترین پروبییشنر ہونے کے لیے خوشی اور اعزاز رکھتے ہیں۔