اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم مودی کا انڈیا آئیڈیازسمٹ سے خطاب آج - کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد بھارت اور امریکہ تعاون

ورچوئل سمٹ کا انعقاد یو ایس انڈیا بزنس کونسل کر رہا ہے اور اس سال اس کونسل کی تشکیل کی 45 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

وزیراعظم بدھ کو انڈیا آئیڈیاز سمٹ سے خطاب کریں گے
وزیراعظم بدھ کو انڈیا آئیڈیاز سمٹ سے خطاب کریں گے

By

Published : Jul 22, 2020, 6:41 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج انڈیا آئیڈیاس سمٹ میں ایک اہم خطاب کریں گے۔ اس پروگرام میں عالمی وبا کورونا وائرس کے پھیلاؤ کے بعد بھارت اور امریکہ تعاون اور ان کے تعلقات پر تبادلہ خیال ہوگا۔

ورچوئل سمٹ کا انعقاد یو ایس انڈیا بزنس کونسل کر رہا ہے اور اس سال اس کونسل کی تشکیل کی 45 ویں برسی منائی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ذی الحجہ کا چاند نظر نہیں آیا، عید الاضحیٰ یکم اگست کو ہوگی

منگل کو وزیر اعظم کے دفتر کی جانب سے ایک بیان میں کہا گیا کہ اس سال کے C ہے۔

اس سمٹ میں بھارتی اور امریکی حکومت کے پالیسی سازوں، ریاستی سطح کے عہدیداروں، اور کاروباری اور معاشرے سے تعلق رکھنے والے رہنماؤں موجود رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سعودی میں مقیم ہر ملک کے تقریبا 1 ہزار افراد ہی حج کر سکیں گے

اس سربراہی اجلاس کے دیگر اہم مقررین میں وزیر خارجہ ایس جے شنکر، امریکی وزیر خارجہ مائک پومپیو، ورجینیا کے سینیٹر اور سینیٹ انڈیا کے کو چیئر مارک وارنر ، اقوام متحدہ میں سابق امریکی سفیر نکی ہیلی سمیت دیگر شامل ہیں۔

بیان میں کہا گیا کہ ' اس سمٹ میں کوروناوائرس کے پھیلنے کے بعد بھارت اور امریکہ کے تعاون اور دونوں ممالک کے مابین تعلقات کے مستقبل سمیت دیگر معمالات پر بات چیت ہوگی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details