اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وشوا بھارتی یونیورسٹی سے وزیر اعظم کا خطاب آج

وشوا بھارتی کو رابندر ناتھ ٹیگور نے 1921 میں قائم کیا تھا۔ یہ ملک کی سب سے قدیم یونیورسٹی ہے۔ نوبل انعام یافتہ ٹیگور کا شمار مغربی بنگال کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔

PM Modi
PM Modi

By

Published : Dec 24, 2020, 10:33 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی آج ویڈیو کانفرنس کے ذریعے مغربی بنگال کے شانتی نیکیتن میں وشوا بھارتی یونیورسٹی کی صد سالہ تقریبات سے خطاب کریں گے۔

وزیر اعظم آفس (پی ایم او) کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق تقریب کے دوران مغربی بنگال کے گورنر جگدیپ دھنکر اور مرکزی وزیر تعلیم رمیش پوکڑیال نشانک بھی موجود ہوں گے۔

وشوا بھارتی کو رابندر ناتھ ٹیگور نے 1921 میں قائم کیا تھا۔ یہ ملک کی سب سے قدیم یونیورسٹی ہے۔ نوبل انعام یافتہ ٹیگور کا شمار مغربی بنگال کی ممتاز شخصیات میں ہوتا ہے۔ آئندہ سال مغربی بنگال میں اسمبلی انتخابات بھی ہونے ہیں۔

پی ایم او نے بیان میں کہا ہے کہ سن 1951 میں وشوا بھارتی کو سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ دیا گیا تھا اور اسے قومی اہمیت کے حامل اداروں میں شامل کیا گیا تھا۔

وزیر اعظم اس یونیورسٹی کے چانسلر ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details