اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیر اعظم مودی نے بائیڈن سے باہمی تعاون پر تبادلۂ خیال کیا - United States President-elect Joe Biden

وزیر اعظم مودی نے نو منتخب امریکی صدر سے فون پر بات کی اور انہیں مبارکباد دی۔ وزیر اعظم نے نو منتخب امریکی نائب صدر کملا ہیرس کو بھی مبارکباد دی

PM Modi
PM Modi

By

Published : Nov 18, 2020, 7:40 AM IST

وزیر اعظم نریندر مودی نے منگل کے روز نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے انھیں مبارکباد دی۔ انہوں نے بھارت امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کے لئے ملک کے پختہ عزم کا اعادہ کیا اور مشترکہ ترجیحات پر تبادلۂ خیال کیا۔

ڈیموکریٹ بائیڈن نے امریکی صدارتی انتخابات میں موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو شکست دینے کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ پہلی بات چیت ہے۔

نریندر مودی کا ٹویٹ

وزیر اعظم مودی نے ٹویٹ کیا کہ ''امریکی صدر کے نو منتخب جوبائیڈن کو مبارکباد دینے کے لئے فون پر بات کی۔ ہم نے بھارت امریکہ اسٹریٹجک شراکت داری کے بارے میں اپنی پختہ وابستگی کا اعادہ کیا اور وبائی کووڈ 19، موسمیاتی تبدیلی اور بھارت پیسیفک ریجن میں مدد کے متعلق اپنی مشترکہ ترجیحات اور خدشات پر تبادلہ خیال کیا۔

ایک دوسرے ٹویٹ میں وزیر اعظم نریندر مودی نے امریکہ کی نو منتخب نائب صدر کملا ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ "ان کی کامیابی متحرک بھارت امریکی برادری کے ممبروں کے لئے بڑے فخر اور الہام کی بات ہے جو بھارت۔امریکہ تعلقات کو مزید طقویت بخشتے ہیں۔''

نریندر مودی کا ٹویٹ

بائیڈن کی انتخابی فتح کا اعلان ہونے کے بعد وزیر اعظم مودی نے انھیں مبارکباد پیش کی اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو بلندی پر لے جانے کے لئے ایک بار پھر امریکی رہنما کے ساتھ مل کر کام کرنے کے منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نائب صدر کی حیثیت سے بھارت اور امریکہ کے تعلقات کو مضبوط بنانے میں بائیڈن کی شراکت "اہم اور انمول ہے"۔

وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ کملا ہیرس کی حمایت اور قیادت سے متحرک بھارت امریکہ تعلقات مضبوط تر ہوں گے۔

منگل کو بائیڈن اور وزیر اعظم مودی کے درمیان ٹیلیفون پر گفتگو ہوئی۔

وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان کے مطابق نریندر مودی نے نو منتخب امریکی صدر جو بائیڈن کو ان کے انتخاب پر گرم جوشی سے مبارکباد پیش کی اور اسے ریاستہائے متحدہ میں جمہوری روایات کی مضبوطی کے طور پر بتایا۔ وزیر اعظم نے نائب صدر کے طور پر منتخب ہونے والی سینیٹر کملا ہیرس کو بھی مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

جو بائیڈن نے مبارکباد دینے پر وزیر اعظم مودی کا شکریہ ادا کیا۔ جوبائیڈن کی منتقلی کی ٹیم کے ایک بیان کے مطابق جوبائیڈن نے جنوبی ایشین نسل کی پہلی نائب صدر کملا ہیرس کے ساتھ امریکہ۔بھارت اسٹریٹجک شراکت داری کو مستحکم اور وسعت دینے کی بات کہی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details