وزیر اعظم نریندر مودی اور بنگلہ دیش کی وزیر اعظم شیخ حسینہ کے مابین ایک ورچوئل دو طرفہ اجلاس میں بنگلہ دیش کے لئے پانچواں ریلوے روٹ ہلدی باڑي چلہاٹی ریلوے لائن کا آغاز کیا اور باہمی تعاون کے سات معاہدوں پر دستخط کیے۔
سربراہی اجلاس میں دونوں ممالک کے مابین دستخط کیے گئے معاہدوں میں ہائیڈرو کاربن، ماحولیات، ثقافت، زراعت اور تجارت کے شعبے معاہدوں کے ساتھ ساتھ بلدیاتی اداروں اور عوامی شعبے کے منصوبوں کے ذریعہ کمیونٹی ڈیویلپمنٹ پروجیکٹ کے نفاذ کے لئے مالی اعانت، بنگال اور ہند- بنگلہ دیش میں سی ای او فورم کی تشکیل سے متعلق سمجھوتے شامل ہیں۔
اجلاس کے بعد جاری ہونے والے مشترکہ بیان میں دونوں وزرائے اعظم نے اعتراف کیا کہ بھارت اور بنگلہ دیش کے مابین 1965 سے پہلے کے ریلوے روٹوں کو بحال کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مغربی بنگال میں ہلدی باڑی اور بنگلہ دیش میں چلہاٹی کے مابین ریلوے لائن کا مشترکہ افتتاح کیا اور اس اعتماد کا اظہار کیا کہ اس ریل رابطے سے دونوں طرف کے لوگوں کے تعلقات اور باہمی کاروبار کو تقویت ملے گی۔