مودی نے ہفتہ کے روز ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا،'' آزادی کے مشہور مجاہد بہادر بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گورو کو'یوم شہدا' پر سو۔سو سلام۔ وطن کے ان سپوتوں کی قربانی، جدوجہد اور مثالی کردار کی کہانی اس ملک کو ہمیشہ تحریک دیتی رہے گی، جے ہند۔''
یوم شہدا پرمودی کا بہادرسپوتوں کو سلام - سکھ دیو
وزیراعظم نریندر مودی نے ملک کے بہادر سپوتوں بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گورو کو’ یوم شہدا‘ پر سلام کیا۔
فائل فوٹو
واضح رہے کہ 23 مارچ 1931 کی شب کو انگریزوں نے بھگت سنگھ، سکھ دیو اور راج گورو کو پھا نسی دے دی تھی۔ ان کی شہادت کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے اس دن کو ’یوم شہدا‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔