مودی نے مسلم خواتین (تحفظ حقوق شادی ) بل 2019 پر ایوان بال کی مہر لگنے کو تاریخی دن قرار دیتے ہوئے کہا کہ تین طلاق کی بدعت سے متاثرہ مسلم خواتین کو انصاف ملا ہے۔
کروڑوں مسلم خواتین کو انصاف ملا: مودی - طلاق ثلاثہ
وزیر اعظم نریندر مودی نے تین طلاق بل کے ایوان بالا میں منظور ہوجانے کو خواتین کو بااختیار بنانے کی طرف ایک بڑا قدم بتاتا اور کہا کہ اس سے کروڑوں مسلم خواتین کی جیت ہوئی ہے۔
وزیر اعظم نے بل کی منظوری کے بعد فوراً ٹویٹ کیا ’’ ملک کے لیے آج ایک تاریخی دن ہے، آج کروڑوں مسلم ماؤں بہنوں کی جیت ہوئی ہے اور انہیں وقار کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ملا ہے۔ صدیوں سے طلاق ثلاثہ سے دوچار مسلم خواتین کو آج انصاف ملا ہے۔ اس تاریخی موقع پر میں تمام اراکین پارلیمان کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔‘‘
انہوں نے کہا ،’’تین بل کا منظور ہونا خواتین کو بااختیار بنانے کی سمت ایک بڑا قدم ہے۔ منہ بھرائی کے نام پر ، ملک کی کروڑوں ماؤں بہنوں کو ان کے حقوق سے محروم کرنے کا گناہ کیا گیا، مجھے اس بات پر فخر ہے کہ مسلم خواتین کو ان کےحقوق دلانے کا اعزاز ہماری حکومت کو حاصل ہوا ہے۔‘‘