اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

وزیراعظم کا رام لیلا میدان میں خطاب

دارالحکومت دہلی کے رام لیلا میدان میں وزیراعظم نریندر مودی نے عوام سے خطاب کیا اس دوران انہوں نے شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاجی مظاہروں سمیت کئی امور پر بات کی۔

pm modi rally in ramlila ground security arrangements tightened
وزیراعظم کی ریلی، سکیورٹی سخت

By

Published : Dec 22, 2019, 11:16 AM IST

Updated : Dec 22, 2019, 5:41 PM IST

وزیراعظم نریندر مودی نے شہریت ترمیمی قانون کی مخالفت کرنے والوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ سیاسی فائدہ کے لئے مخالفت کو ہوا دینے والوں کی وجہ سے ملک نے پاکستان کی کرتوتوں کو دنیا کے سامنے لانے کا موقع گنوا دیا۔

مودی نے یہاں رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ یہ کسی کی شہریت چھیننے والا نہیں بلکہ شہریت دینے والا قانون ہے۔ اس قانون سے پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان میں مذہبی بنیاد پر متاثرہ اور ستائے ہوئے لوگوں کو ہندستان کی شہریت دیتا اور انہیں احترام کے ساتھ زندگی گزارنے کا حق ملتا ہے لیکن اپوزیشن جماعتوں کے لیڈروں نے اس کا سیاسی فائدہ اٹھانے کام کرکے لوگوں کو تشد د کے لئے بھڑکایا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس قانون سے دنیا کو پتہ چلتا کہ پاکستان میں کیسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہوتی ہے، وہاں انسانی حقوق کی کیا صورتحال ہے اور اقلیتوں پر کس طرح کے مظالم ہوتے ہیں۔ پاکستان میں اقلیتوں کے ساتھ ہونے والے مظالم پر اس کی کرتوتوں کو دنیا کے سامنے لانے کا ملک کو اس قانون سے موقع مل رہا تھا لیکن کانگریس اور دیگر اپوزیشن جماعتوں کی ووٹ بینک کی سیاست کی وجہ سے ملک نے پاکستان کی کرتوت دنیا کے سامنے لانے کا موقع گنوا دیا ہے۔

Last Updated : Dec 22, 2019, 5:41 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details