وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے پہلے نائب وزیر اعظم اور وزیر داخلہ سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر خراج عقیدت پیش کیا۔
مودی نے سردار پٹیل کو خراج عقیدت پیش کیا نریندر مودی نے منگل کو اپنے ٹویٹ پیغام میں کہا کہ ’’مضبوط اور خوشحال بھارت کی بنیاد رکھنے والے مرد آہن سردار ولبھ بھائی پٹیل کو ان کی برسی پر سلام۔ ان کے دکھائے ہوئے راستے ہمیں ملک کے اتحاد، سالمیت اور خودمختاری کے تحفظ کے لئے ہمیشہ تحریک دیتے رہیں گے‘‘۔ آئرن مین کے نام سے مشہور سردار پٹیل کا جنم 31 اکتوبر 1875 کو نڈیاڈ میں ہوا تھا۔ 15 دسمبر 1950 کو ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے ان کا انتقال ہوگیا تھا۔ سردار پٹیل کے یوم پیدائش کو ملک بھر میں ’ایکتا دیوس‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔