اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے - مہنت نریتیہ گوپال داس

رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے رکن کملیش چوپل نے کہا کہ 'ہر ایک کی خواہش ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں'۔

pm modi likely to lay ram temple foundation stone in ayodhya on august 5
رام مندر کا سنگ بنیاد

By

Published : Jul 20, 2020, 8:08 AM IST

رام جنم بھومی تیرتھ شیتر ٹرسٹ کے صدر مہنت نرتیہ گوپال داس نے بتایا ہے کہ 'وزیر اعظم نریندر مودی پانچ اگست کو ایودھیا میں رام مندر کا سنگ بنیاد رکھیں گے'۔

نرتیہ گوپال داس نے بتایا ہے کہ 'پانچ اگست کو مودی جی بھومی پوجن کریں گے اور 35 سے 40 کلو وزنی چاندی کا سلیب بھومی پوجن کے مقام پر نصب کریں گے'۔

انھوں نے بتایا ہے کہ 'رام مندر پوری قوم کا مشترکہ مندر ہے۔ ہم نے وزیراعظم سے وقت مانگا اور وہ راضی ہوگئے تھے لیکن صورتحال تبدیل ہوگئی ہے اور اب ہم نے انہیں دو تاریخیں دے دی ہیں'۔

دریں اثنا کملیش چوپل نے کہا ہے کہ 'تین اور پانچ یا وہ جو بھی تاریخ طے کریں گے، ہم تیار ہیں اور مندر کی تعمیر کا افتتاح کریں گے'۔

ٹرسٹ کے ایک اور رکن ونئے کٹیال نے کہا ہے کہ 'وزیراعظم نریندر مودی اپنے شیڈول کے مطابق آئیں گے۔ وہ بھومی پوجن کے لئے ضرور آئیں گے۔ وہ جو بھی تاریخ دیں گے۔ ہم اس مخصوص تاریخ کو بھومی پوجن کے انعقاد کے لئے تیار ہیں'۔

کٹیال نے مزید کہا ہے کہ 'پہلے ہمارے پاس جگہ کم تھی لہذا ہم جگہ کے مطابق مندر کا ماڈل بناتے تھے۔ اب تو پوری جگہ مل گئی ہے۔ اسی کے مطابق شاندار انداز میں مندر بنے گا'۔

اطلاعات کے مطابق مندر کی تعمیر کی تقریب میں متعدد مرکزی وزراء، وزرائے اعلیٰ اور دیگر اہم شخصیات کو مدعو کیا گیا تھا، لیکن کورونا کے پھیلاؤ کے بعد شرکت کرنے والوں کی فہرست میں صرف وزیراعظم مودی، آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت اور یوپی وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو ہی شامل کیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details