اردو

urdu

ETV Bharat / bharat

پلوامہ حملے کے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کی حلف برداری میں شرکت - پلوامہ کے شہید

آج وزیراعظم نریندر مودی دوسری مرتبہ وزارت عظمی کے عہدے اور رازداری کا حلف لیں گے۔ حلف برداری کی تقریب ابھی سرخیوں میں ہے۔

پلوامہ حملے کے ہلاک شدگان کے اہل خانہ کی حلف برداری میں شرکت

By

Published : May 30, 2019, 2:29 PM IST

یہ خبر سرخیاں اس لیے بن رہی ہیں کیوں کہ حلف برداری کی اس تقریب میں ایک طرف تو ریاست مغربی بنگال میں حالیہ سیاسی تشدد میں ہلاک ہونے والوں کے اہل خانہ کو مدعو کیا گیا ہے تو دوسری طرف پلوامہ حملے میں ہلاک ہونے والوں کے رشتے داروں کو بھی اس میں شرکت کے لیے دعوت نامے بھیجے گئے ہیں۔

پلوامہ میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں ہلاک شدہ جوانوں کے رشتےدار بھی وزیراعظم نریندر مودی کی حلف برداری کی تقریب میں شامل ہوں گے۔

آج نریندر مودی اور انکی وزیر کابینہ راشٹرپتی بھون میں حلف لیں گے۔

حلف برداری کی تقریب میں ممتابسواس کو بھی مدعو کیا گیا۔

واضح رہے کہ ممتا کے بیٹے بھی مرکزی ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف ) کے ان 40 جوانوں کے قافلے میں شامل تھے، جو 14 فروری کو جموں و کشمیر کےضلع پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے میں ہلاک ہوئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details